چاغی(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے کال پر فرانسیسی صدر کی جانب سے گستاخانہ تقریر اور خاکوں کی اشاعت کے خلاف چاغی بازار میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شرکا نے بازار کا گشت کرنے کے دوران فرانسیسی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی؛ مولوی محمد اسلم مولوی عبدالرحیم؛مولوی اسامہ مولوی امین اللہ ؛حاحظ نور احمد مولوی عیبداللہ صدیقی ودیگرمقررین خطاب کرتے ہوے کہا کہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا کے رشد و ہدایت کا سرچشمہ تھے اسلام اخوت و بھائی چارے اور مساوات کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر کی تقریر اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے ھم اپنی جانیں کٹواسکتے ہیں مگر پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ وہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کردیں اور بھر پور انداز میں احتجاج کریں ۔ تاکہ آئیندہ کوئی بھی ایسی حرکات نہ کرسکے ۔
