ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے کا ہوشربا اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے کا ہوشربا اضافہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے کا ہوشربا اضافہ کرتے ہوئے عوام پر زندگی مزید مشکل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرہ نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے اضافہ کرتے ہوئے نئی سرکاری قیمت کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد اب فی کلو،114روپے گھریلو سلنڈر اور439روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافے کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اب عوام کو ایل پی جی 120روپے فی کلو سے بڑھ کر130روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا۔ گھریلو سلنڈر 1416 روپے سے بڑھ کر1530 روپے، کمرشل سلنڈر 5449 روپے سے بڑھ کر5888روپے اور فی میٹرک ٹن 120,024 روپے سے بڑھ کر 129,690روپے کی دستیاب ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!