پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ پیٹرول کی نئی قیمت 392روپے76پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 3 اکتوبر سے 5 اکتوبر تک کے لیے ہوں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے