امریکی فورسز کا خصوصی آپریشن، اپنے مغوی شہری کو نائیجیریا سے بازیاب کرالیا

امریکی فورسز کا خصوصی آپریشن، اپنے مغوی شہری کو نائیجیریا سے بازیاب کرالیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

امریکی فورسز نے خصوصی آپریشن میں افریقی ملک نائجر سے اغواء ہونے والے امریکی شہری فلپ والٹن کو نائیجیریا سے بازیاب کرالیا۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں افریقی ملک نائجر سے امریکی شہری کو مسلح گروپ نے اغواء کیا تھا اور اسے پڑوسی ملک نائیجیریا منتقل کیا گیا تھا۔ امریکی محکمہ دفاع کے دفتر پینٹاگون کے ترجمان جوناتھن ہاف مین کے مطابق شہری کی بازیابی کے آپریشن میں امریکی کمانڈوز نے حصہ لیا اوریہ آپریشن آج شمالی نائیجیریا میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کیا گیا جہاں سے شہری کو باحفاظت بازیاب کرایا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ آپریشن پوری کامیابی سے مکمل کرلیا گیا جس میں کوئی بھی فوجی زخمی نہیں ہوا۔ حکام کے مطابق آپریشن میں 7 میں سے 6 اغواء کار ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا اپنے تمام شہریوں کی بحفاظت واپسی کیلئے پرعزم ہے اور اسی عزم کے تحت ہمارے بہادر فوجیوں نے ایک امریکی شہری کو بازیاب کرایا ہے۔ حکام کے مطابق امریکا، نائجر اور نائیجیریا کی حکومتوں نے مل کر امریکی شہری والٹن کی بازیابی کی کوششیں کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!