چانڈیا قومی اتحاد بلوچستان کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

چانڈیا قومی اتحاد بلوچستان کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

چانڈیا قومی اتحاد بلوچستان کے زیر اہتمام نواب سردار احمد خان چانڈیہ کے گھر پر سندھ پولیس کے چھاپہ ، چادراورچاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے پلے کارڈاوربینراٹھائے ندھ پولیس کیخلاف نعرے بازی کی۔اس موقع پر مظاہرین سے میرعبدالکریم چانڈیہ ،وائس چیئرمین حاجی محمد اکرم چانڈیہ،صدر مختیار احمد چانڈیا اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز چیف آف چانڈیہ نواب سردار احمد خان چانڈیہ کے گھر پر سندھ پولیس نے بلاجواز چھاپہ مار کر چادراورچاردیواری کے تقدس کو پامال کیا جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں ے کہا کہ سندھ پولیس کے اس اقدام سے چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرکے چانڈیہ اقوام کی دل آزاری کی گئی ہے انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ سندھ پولیس کی جانب سے سردار چانڈیہ کے گھر پر چھاپے اورچادر وچاردیواری کے تقدس کی پامالی کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!