سی پیک کی تکمیل سے ملک اقتصادی اور معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم ہو گا ، سردار عبدالرحمان کھیتران

سی پیک کی تکمیل سے ملک اقتصادی اور معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم ہو گا ، سردار عبدالرحمان کھیتران

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: صوبائی وزیر خوراک و بہبود آبادی سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ سی پیک کی تکمیل سے ملک اقتصادی اور معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم ہو گا۔اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی خوشحالی وابسطہ ہے۔یہ پاکستان اور خاص کر بلوچستان کے عوام کی امنگوں اور خوشیوں کا پر امید منصوبہ ہے۔جبکہ سی پیک کے تحت تمام علاقے میں روزگار،اجرت اور تنخواہوں کے وسائل پیدا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیاہے صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ،سود مند ترقیاتی منصوبہ ہے۔مگر دشمن ملک بھارت اور کچھ سیاسی و غیر سنجیدہ شخصیات اپنی مفادات کی خاطر اس منصوبہ کو سبوتاژکرنے کے درپے ہیں۔ جبکہ ہمارے دوست ملک چین نے اعتماد اور دوستی کا اعلی مثال قائم کرتے ہوئے تمام رکاوٹوں کے باوجود اس منصوبے کو جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے وابستہ ون بیلٹ ون روڈ کا مقصد دنیا بھر میں چار ارب انسانوں اور ساٹھ ممالک کو جوڑنا ہے۔ملکوں کی تاریخ میں کچھ منصوبے ایسے ہوتے ہیںجو ملکوں کی قسمت بدل دیتے ہیںاس منصوبے کو اسکے صحیح تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔جبکہ اس منصوبے کے تحت پاکستان کو سو بلین ڈالر سالانہ کی آمدنی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو اللہ کی طرف سے ایک نعمت سمجھا جانا چائیے کیونکہ ملکی اجتماعی اقتصادیات تمام صوبوں کے ذرائع اور وسائل کو جمع کرنے سے وجود میں آتی ہے۔ جبکہ ذاتی مفادات کے لیے اس کی مخالفت کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔جبکہ ہم اپنی معاشی حالت کو بہتر کرنے کے بعد ہی دشمن کو نیچا دکھا سکتے ہیں۔سردار کھیتران نے کہا ہے کہ پاکستان کو قدرتی طور ملا جغرافیائی محل وقوع اس قدر اہمیت کا حامل ہے۔کہ ہمارا ملک پوری دنیا کی تیل،گیس ، زراعت ،صنعتی و معدنی پیداوار اور منڈیوں کے درمیان پل بن سکتا ہے۔تاہم ہمیں اس اقتصادی راہداری کو سیاسی فوائد، قبائلی اختلافات،بے جا اعتراضات،انتقامی روایات اور بے بنیاد بیانات سے دور رکھنا ہو گا۔جاری کردہ بیان میںانہوں نے کہا ہے کہ اگر سی پیک کے تمام منصوبوں پر دلچسپی کے ساتھ کام کیا جائے،توپاکستان بہت جلد دنیا کے نقشے پرمضبوط معاشی،تعلیمی و ترقی یافتہ ملک کے طور پر نمودار ہو گا۔ہماری ریاستی تقدیر کو بدلنے والے ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے پر امن ماحول فراہم کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ منصوبہ دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کے لیے اللہ تعالی کی ایک نعمت ہے ہم پاکستان کو اقوام عالم کے سامنے بطور مثال پیش کریںگے سی پیک کابنیادی مقصدخطے میں امن اور خوشحالی لانا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!