بریسٹ کینسر کے حوالے سے خوتین میں شعور و آگاہی پھلانے کے لیے مہم نا گزیر ہو چکا ہے‘ روبینہ عرفان

بریسٹ کینسر کے حوالے سے خوتین میں شعور و آگاہی پھلانے کے لیے مہم نا گزیر ہو چکا ہے‘ روبینہ عرفان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

قلات(نامہ نگار) بلوچستان عوامی پارٹی کے مر کزئی رہنماءرکن قومی اسمبلی بی بی روبینہ عرفان نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر (چھاتی کے سرطان) کے حوالے سے خوتین میں شعور و آگاہی پھلانے کے لیے مہم نا گزیر ہو چکا ہے اس مرض کے علامات اور اس کے بروقت تشخیص کے لیے عوام میں شعور پھیلانے کے جہاد مین ہر شخص کع کردار اداد کرنا چایئے پاکستان ایشیاءکے ان ممالک میں شامل ہیں جہاں بریسٹ کینسر کے شرح بہت زیادہ ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ اس مرض کے علامات اور وجوہات کے ساتھ ساتھ اس کی بروقت تشخیص نہ ہو نا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آغا عبدالکریم خان میموریل ہسپتال میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا قبل ازیں ماہر بریسٹ کینسر سہیلازرین احمد زئی نے بریسٹ کینسر کے حوالے سے خواتین شرکاءکو بریفنگ دی اس موقع پر سابق صوبائی وزیر آغا عرفان کریم احمد زئی ڈپٹی کمشنر عزت نذیر بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصر اللہ لونگو ایم ایس ڈاکٹر عی اکبر نیچاری ڈاکٹر نند لال و دیگر بھی خطاب کرکیا مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ چھاتی کے سرطان کی آگہی اور اسکی تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے پنک ربن نے ورلڈ کینسر ڈے کے مناسبت سے جاری کیئے کانے والے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ہر روز 110 اور ہر سال تقریبا ثالیس ہزار خواتین اس موضی بیماری سے لقمہ اجل بن جاتیں ہیں پاکستام میں کینسر کے بڑھتے ہو ئے کیسز نے طبی ماہرین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہیں ان کا کہنا ہے کہ عوام میں شعور نہ ہو نے سے یہ معاملہ سنگین ہو تا جارہا ہے ہمارے علاقے کا تعلق پسماندہ ترین علاقوں میں ہو تا ہے یہاں عوام خاص کر خواتین میں اس حوالے سے شعور کی کمی ہو تی ہے جس کی سب سے بڑی شرح خواندگی میں کمی اور غربت کی زیادتی ہیں اسلیے صحت کے شعبہ پر کام کرنے والے سماجی حلقوں کو ہر مکتبہ فکر کو یہ شعور و آگاہی پھیلانا ہے کہ خواتین میں اس مرض کی علامات ہوتو وہ جلد اس کی تشخیص کر کے اسکا علاج شروع کرے انہوں نے کہا کہ اٹھارہ انیس اور بیس سال ی لڑکیوں کو بھی یہ مرض لائق ہو تا جارہا ہے اور اسکی یہ وجہ steroidکا استعمال بھی ہے جو بھینسوں ،گائے اور مرغیوں کو دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہارمونل عدم توازن بڑتا ہے جو بالاآخر بریسٹ کینسر کا سبب بنتا ہے یہ خوتین کے چھاتی میں پہلے گلٹی بنتی ہے پھر یہ پورے چھاتی میں پھیل کر کینسر کا موجب بنتے ہیں اس لیے چالیس سال سے کم عمر کے تمام خواتین ماہانہ اپنا خود چیکنگ کرے اور محکمہ صحت کی ہدایت کے مطابق ہر سال باقائدگی سے اپنی میموگرافی کروائیں جن خواتین میں یہ علامات پائی جاتی ہو وہ فوری طور وہ مستند معالج سے رابطہ کر کے اس کی تشخیص اور فوری علاج کروائے اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کرکے علاج اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں اگر بروقت اس کا تشخیس اور علاج نہیں کیا گیا تو ایسے کواتین موت کے منہ میں چلی جاتیں ہیں انہوں نے کہا آئندہ ہرسال بریسٹ کینسر کے حوالے سے سیمینار باقائدگی سے منعقد جاتی رہی گی تاکہ عوام میں اس مرض کی علامات اور وجوہات کے حوالے سے شعور و اجاگر ہو سکے اسکے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو اپنا پنا کردار ادا کرنا چایئے سیمینار میں خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر بی بی روبینہ عرفان کہا کہ آغا عبدالکریم خان ففٹی بیڈ ہسپتال اپنی نوعیت کا واحد اسپتال ہے اس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی کوششوں سے علاج کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے وزیر اعلیٰ جام کمال سے اپیک کی کہ وہ قلات مین قائم آغا عبدالکریم خان ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار اور علاج معالجے کی تمام سہولیات مہیا کرنے کے لیے ذاتی طور پر دلچسپی لیکر مزکورہ ہسپتال کو مکمل طور پر فحال کریں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!