کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ بےان میں کہا گےا ہے کہ مرک مارٹن ڈو کمپنی کی جانب سے 2019میں نکالے گئے ملازمین کو اب تک ان کے سابقہ بونس کی ادائےگی نہ کرنا اور ان کی ملازمتوں کو بحال نہ کرنا قابل مذمت اورقابل افسوس ہے ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ کمپنی نے 2019مےں اےک عرصے سے کام کرنےوالے ملازمےن کو بےک جنبش قلم فارغ کردےا جس سے ہزاروں افراد فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ان ملازمےن کو بغےر کسی وجہ سے ملازمتوں سے نکال دےا گےا اور ملازمےن کو کسی قسم کی مراعات نہےں دی گئی جبکہ کمپنی کے قوانےن کے مطابق جو پانچ فےصد اور بونس دےا جاتا ہے اس سے بھی ملازمےن کو محروم رکھا گےا ہے ۔ 2017-18کو جس پانچ فےصد پرسنٹ اور بونس کی ہےڈکوارٹر سے منظوری ہوئی وہ بھی ےہاں کی انتظامےہ اور ٹھےکےداروں کی ملی بھگت سے ہڑپ کی گئی ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ گزشتہ 2سالوں سے ملازمےن سراپا احتجاج ہے انہےں صرف طفل تسلی دی جارہی ہے جبکہ نہ ہی انکی ملازمےں بحال کی گئی اور نہ ہی کمپنی پر واجب بونس ودےگر مراعتےں انہےں دی گئی ہےں۔ بےان مےں مطالبہ کےا گےا ہے کہ ملازمےن کی بحالی اور بونس ودےگر مراعات کی فراہمی کو فی الفور ےقےنی بناکر نکالے گئے ملازمےن کا ازالہ کےا جائے اور انہےں روزگار کا موقع دےا جائے تاکہ وہ اپنے خاندانوں کی روزی کا سبب بن سکےں۔
