بلوچستان نیشنل پارٹی  دعوت کے باوجود وزیراعظم کے ظہرانے میں شریک نہ ہوئی

بلوچستان نیشنل پارٹی دعوت کے باوجود وزیراعظم کے ظہرانے میں شریک نہ ہوئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادیوں کے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے میں دعوت نامہ ملنے کے باوجود شرکت نہیں کی۔ بی این پی مینگل کے رہنما سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی وزیراعظم ہاؤس سے ظہرانے کی دعوت ملی تھی تاہم ان کی جماعت نے دعوت میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جہانزیب جمالدینی کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا اس لیے ظہرانے میں شرکت کا کوئی جواز نہیں، مطالبات پر عمل درآمد ہوتا تو ظہرانے میں شرکت کاجواز ہوتا۔ خیال رہےکہ بی این پی مینگل نے رواں سال جون میں تحریک انصاف کی حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ بی این پی حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں بھی شامل ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آج اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا تھا جس کا مقصد مختلف قومی اور سیاسی امور پر اتحادیوں اعتماد میں لینا تھا۔ ظہرانے میں ایم کیو ایم پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد کے علاوہ وفاقی وزراء اور پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے بھی شرکت کی تاہم حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے مختلف معاملات پر تحفظات کے پیش نظر ظہرانے میں شرکت نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!