پی ٹی وی  کی نجکاری کی منصوبہ بندی شروع

پی ٹی وی کی نجکاری کی منصوبہ بندی شروع

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

حکومت پاکستان نے قومی ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی نجکاری کی منصوبہ بندی شروع کردی، کابینہ کمیٹی اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز نے نجکاری کی منظوری دیدی۔ نجکاری کمیشن نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی نجکاری کیلئے مالیاتی امور اور انتظامی معاملات کی تفصیلات طلب کرلیں، حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ سرکاری اداروں کی نجکاری کے پروگرام میں ابتدائی طور پر 18 اداروں کو شامل کیا گیا تھا، تاہم اب اس میں پی ٹی وی سمیت دیگر کچھ اور اداروں کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔ نجکاری کمیشن نے معلومات کی فراہمی کیلئے خط لکھ دیا، جس میں پی ٹی وی انتظامیہ سے مطلوبہ معلومات 7 روز میں طلب کی گئی ہیں۔ کمیشن نے پاکستان ٹیلی ویژن کی مالی سال 20-2019ء کی آڈٹ رپورٹ جبکہ 5 سال کی بیلنس شیٹ، اخراجات اور واجبات کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کی نجکاری پلاننگ کمیشن آرڈیننس 2000ء کے تحت کی جائے گی، پی ٹی وی کی نجکاری کے پروسیس کا آغاز کردیا گیا ہے، حتمی منظوری وفاقی کابینہ دیگی۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پاکستان ٹیلی ویژن کی نجکاری سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی کی نجکاری سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ادارے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، نئے بورڈ ممبران کی تعیناتی کی جارہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!