بی آر سی کالجز کے اساتذہ کرام کو  اظہار رائے و جمہوری احتجاج پر معطل کرنا قابل مذمت ہے ، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

بی آر سی کالجز کے اساتذہ کرام کو اظہار رائے و جمہوری احتجاج پر معطل کرنا قابل مذمت ہے ، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی کمیٹی کے اراکین عتیق بلوچ ،حفیظ بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا یے بلوچستان میں اظہار رائے و جمہوری احتجاج پر قدغن کی یہ صورتحال ہے کہ بی آر سی کالجز کے اساتذہ کرام کو اس پاداش میں معطل کی جارہی ہے کہ انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے اضافی ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ کیا تھا بغیر مرعات و جے ڈیز کے کسی سرکاری ملازم کو اضافی ڈیوٹی پر مجبور نہیں کی جاسکتی موجودہ صوبائی حکومت لوگوں کو حقوق دینے و تعلیمی اداروں کو مزید فعال بنانے کے بجاٸے مکمل طور پر آمرانہ طرز عمل اختیار کرچکی ہے۔احتجاج تمام مکاتب فکر کا بنیادی حق یے معزز اساتذہ کرام کو احتجاج پر مجبور کرکے انہیں معطل کیا جارہا ہے۔ مہذیب و تعلیم دوست سماج میں اس منفی عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اساتذہ کرام کے جائز مطالبات کے حمایت کرتی ہے بی ایس او تعلیمی اداروں کو کسی صورت تباہ نہیں ہونے دیگی تمام معزز اساتذہ کرام کو بحال کیا جائے اور انکے جائز مسائل حل کئے جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!