علامہ اقبال کے افکار ہمیں رہنمائی فراہم کر رہے ہیں  ، وزیراعظم

علامہ اقبال کے افکار ہمیں رہنمائی فراہم کر رہے ہیں ، وزیراعظم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے افکار مسلسل متاثر کن اور رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابقوزیر اعظم عمران خان نے ملک اور قوم کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے علامہ اقبال کے افکار سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ ملک کو اسلامی فلاحی ریاست میں تبدیل کیا جاسکے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال عصر حاضر کی سائنسی، تکنیکی ترقی اور انسانی عقل کا احترام کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ایک عظیم صوفی شاعر تھے۔وزیراعظم نے ٹویٹ کے ساتھ معروف ایرانی مفکر ،دانشور علی شریعتی کا ایک ریفرنس بھی شئیر کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!