قلات : فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جمعیت علما ءاسلام کی جانب سے احتجاجی ریلی

قلات : فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جمعیت علما ءاسلام کی جانب سے احتجاجی ریلی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

قلات(نامہ نگار) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جمعیت علما ءاسلام کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ریلی کی قیادت جمعیت علماءاسلام کے رہنماءاور سابق تحصیل ناظمآغا فضل الرحمان شاہ نے کی مظاہرین نے ختم نبوت زندہ اسلام زندہ باد اور فرانس مردہ باد کے فلک شگاف نعرے فضاءمیں بلند کئے ریلی کے شرکاءشہر کے مختلف سٹرکوں سے ہوتی ہوئی میں بازار میں ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کی جلسے سے خطیب جامعہ مسجد آغا لفیف شاہ جمعیت علاءاسلام کے ضلعی ترجمان حافظمحمد قاسم لہڑی مولاناعطاءاللہ اخترآغا حفظ الرحمان شاہ آغا عتیق الرحمان شاہ و دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں مسلمانوں کی جان مال عزت آبرو اور ماں باپ سب حضوررﷺپر تیار کرنے کو تیار ہیں فرانس نے گستاخانہ شائع کر کے مسلمانوں کی جزبات کو مجروع کیا حکومت وقت فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ تمام جہانوں اور سب کے لیے رحمت بن کر تشریف لائیں ان کی شان میں میں گستاخی کر کے فرانسیسی صدر نے اپنی انجام کو دعوت دی ہے انہوں نے کہا کہ مسلمان تو کیا ہر جانداراور حیوانات بھی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرتے ہیں انہوں نے حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کیا کہ فرانس کے سفیر کو جلد از جلد ملک بدر کرے اور فرانس کی تمام پروڈیکٹس کے بائیکاٹ کا اعلان کرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!