آذربائیجان نے روسی جنگی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 افراد ہلاک

آذربائیجان نے روسی جنگی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 افراد ہلاک

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

آذربائیجان نے اپنی سرحد کے قریب روس کا جنگی ہیلی کاپٹر مار گرایا جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہوگئے اور ایک زخمی ہوگیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آذربائیجان نے اپنی سرحد کے قریب روس کے جنگی ہیلی کاپٹر ایم آئی 24 کو ائیر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا۔ خیال رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباخ کے معاملے پر گزشتہ کئی ہفتوں سے جنگ جاری ہے اور دونوں جانب سے مسلسل جانی نقصان سامنے آرہا ہے۔ دونوں افواج نے ایک دوسرے کے طیارے گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے جنگی ہیلی کاپٹر کو آذربائیجان کے پہاڑوں میں محصورہ خودمختار علاقے ’ناخچیوان خود مختار جمہوریہ‘ میں گرایا گیا جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ آرمینیا نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روس کا جنگی ہیلی کاپٹر یرہسخ نامی گاؤں میں گر کر تباہ ہوا ہے۔ آرمینیا کی افواج سے جھڑپیں، پاکستان اور ترکی نے آذربائیجان کی حمایت کردی دوسری جانب آذربائیجان نے غلطی سے روسی طیارہ مار گرانے کا اعتراف کرلیا ہے اور اس واقعے پر معذرت بھی کی ہے۔ خیال رہے کہ روس نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری جنگ میں ضرورت پڑنے پر آرمینیاکی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ گذشتہ دنوں جنیوا میں آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباغ کے تنازع پر جنگ بندی معاہدے میں ناکامی کے بعد آرمینی وزیراعظم نکول پشنیان نے روس سے رابطہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!