15 سالہ لڑکی سے گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی

15 سالہ لڑکی سے گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

عمرکوٹ میں 15 سالہ طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا۔ پولیس کے مطابق زیادتی کا واقعہ عمر کوٹ کے گاؤں ہیرآباد میں پیش آیا جہاں دو ملزمان نے زبردستی گھر میں گھس کر نویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ زیادتی کا مقدمہ عمرکوٹ کے تھانہ سٹی میں لڑکی کے چچا کی مدعیت میں دو ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ واقعہ کے خلاف عمرکوٹ پریس کلب کے سامنے شہریوں کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب عمرکوٹ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکی کے سیمپل لے لیے گئے ہیں جنہیں ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے روانہ کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!