امریکی بلاگر کی بینک اکاؤنٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست

امریکی بلاگر کی بینک اکاؤنٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست دائر کردی۔ خاتون کی جانب سے ان کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کے سامنے ان کے بینک اکاؤنٹ غیر منجمد کرنے کی درخواست دی۔ عدالت، سنتھیا رچی کی ملک بدری سے متعلق کیس کی سماعت کررہی تھی جس میں وزارت داخلہ کی جانب سے امریکی بلاگر کو ویزے کے اجرا میں سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی اور وزارت داخلہ کی جانب سے امریکی بلاگر کو ملک بدر کرنے کے حکم میں آئندہ ہفتے تک توسیع کردی۔ سنتتھیا رچی کے وکیل احمد رضا قصوری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی بلاگر سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک کے خلاف ایک دہائی سے زائد عرصے سے ریپ کا مقدمہ درج کروانا چاہتی تھیں۔ عدالت نے رحمٰن ملک اور سنتیھیا رچی کی جانب سے دائر کردہ درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا جس میں دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔ علاوہ ازیں عدالت نے دونوں فریقین کے وکیل سے سنتھیا رچی سے متعلق کیس میں وزارت داخلہ کے جواب کا انتظار کرنے کے لیے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!