ضرورت مند ممالک کو کورونا ویکسین فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، روس

ضرورت مند ممالک کو کورونا ویکسین فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، روس

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو ضرورت مند ممالک کو اپنی کورونا وائرس ویکسین ‘اسپوٹنک وی’ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے ‘جی 20’ ممالک کے ورچوئل سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ ’ہر ایک کو موثر اور محفوظ ویکسینز دستیاب ہونی چاہئیں اور روس ضرورت مند ممالک کو اپنی کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اس اجلاس کے مسودے کے فیصلے کی حمایت کرتا ہے جس کا مقصد سب کو موثر اور محفوظ ویکسین دستیاب کرنا ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ ’ہمارے محققین کی تیار کردہ ویکسین تمام مملک کو فراہم کی جاسکتی ہے‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ دنیا کی پہلی رجسٹرڈ ‘اسپوٹنک وی’ ویکسین ہے جبکہ نووسیبیرسک ریسرچ سینٹر کی دوسری ویکسین ‘ایپی ویک کورونا’ بھی تیار ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ وبائی بیماری نے ہمیں تمام وسائل اور دستیاب تحقیق استعمال کرنے پر مجبور کردیا، ہمارا مشترکہ ہدف ویکسین کی تیاری اور اسے عوام کے لیے اعتماد کے ساتھ قابل استعمال بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر ایک ساتھی کے لیے کافی کام ہوگا اور مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس میں ہمیں بنیادی طور پر انسان دوست خیالات سے آگے بڑھنا چاہیے اور اسے ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انسانوں کو 2020 میں جس قدر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا وہ واقعی بے مثال ہے، ایک عالمی لاک ڈاؤن اور معطل معاشی سرگرمیوں نے ایک معاشی بحران پیدا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!