نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ انتقال کرگئیں

نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ انتقال کرگئیں

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر انتقال کرگئی۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا تارڑ کی جانب سے ٹوئٹ کے ذریعے تصدیق کی گئی کہ ’نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ انتقال کرگئی۔دوسری مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ذارائع نے ڈان نیوز کو تصدیق کی کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ شمیم اختر کے انتقال کے بارے میں پشاور میں موجود مریم نواز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت لندن میں ہیں جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس وقت جیل میں موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!