پہلی بیوی کی والدہ اور دوسری بیوی کا قتل، کچلاک پولیس نے سفاک ملزم دھر لیا

پہلی بیوی کی والدہ اور دوسری بیوی کا قتل، کچلاک پولیس نے سفاک ملزم دھر لیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں شوہر نے مبینہ طور پر اپنی 15 سالہ دوسری بیوی کو چاقو اور لوہے کے سریوں کے وار کر کے قتل کر دیا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ کچلاک کے علاقے ‘سملی’ میں پیش آیا جہاں ملزم ‘کامران عرف عبدالستار’ نے اپنی 15 سالہ بیوی پر چاقو، خنجر اور لوہے کے سریوں سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی گلی میں تانک جھانک کرتی تھی اور بار بار منع کرنے کے باوجود نہ مانی، جس پر اس نے طیش میں آ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزم زخمی حالت میں اپنی بیوی کو کوئٹہ کے ‘ٹراما سینٹر’ لے کر پہنچا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامران کو حراست میں لے لیا۔ مقتولہ کی لاش کو اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی ملزم کے ساتھ شادی تقریباً 1 سے 2 سال قبل ہوئی تھی اور وہ ملزم کی دوسری بیوی تھی۔ تفتش کے دوران معلوم ہوا کہ گرفتار ملزم پہلے سے ہی ایک سنگین مقدمے میں مفرور اور اشتہاری تھا۔ ملزم نے پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد اپنی سابقہ ساس کو بھی قتل کر دیا تھا اور اس کیس میں پولیس کو مطلوب تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے