اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کے روز جمعیت کے مرکزی امیر و پاکستان جمہوری تحریک کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمان سے پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی اس موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، پی ڈی ایم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔






