سوات: خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 rکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ خضدار سمیت صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اورگہرائی 20 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز خضدار سے 90 کلومیٹر دور تھا۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز بیلہ سے 12 کلو میٹر دور تھا جب کہ اس کی زلزلےکی شدت 4.3 اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔.
