نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چھ ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں پر کووڈ-19 کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ بورڈ اس بارے میں کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دورے میں مقرر کیے گئے تمام قواعد و ضوابط نیوزی لینڈ کی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں لہذا باضابطہ بیان بھی نیوزی لینڈ کی حکومت جاری کرے گی جسے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ آگے پہنچائے گا…تاہم کرکٹ بورڈ افسران سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اس سلسلے میں ان حقائق کا علم ہوا ہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے پروٹوکول کی مبینہ خلاف ورزی کیسے ہوئی ہےعلوم ہوا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کے دو واقعات ٹیم کے نیوزی لینڈ پہنچنے کے پہلے بارہ گھنٹے کے دوران ہی سامنے آ گئے تھے۔
