پی ڈی ایم  اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں، سراج الحق

پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں، سراج الحق

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تیمر گرہ: جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر و سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ تیمر گرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم والے کہتے ہیں ملک میں بہتری لائیں گے، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے پہلے وہاں بہتری لاکر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور بلوچستان میں جو ظلم ہو رہا ہے وہی ناانصافی و زیادتی سندھ میں ہو رہی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی اسلام اور قرآن کا نظام لائے گی، عمران خان کہتے ہیں گھبرانا نہیں۔ جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر نے مزید کہا کہ لاکھوں نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والی اسمارٹ حکومت نے اسٹیل مل کے 4 ہزار سے زیادہ ملازمین فارغ کر دیئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!