اسلام آباد :قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی جانب سے نیب پر مبینہ طور پر لگائے گئے مبینہ الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے نیب راولپنڈی سے متعلقہ کیس کا ریکارڈ فوری طور طلب کرلیا ہے ۔چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ وہ تمام پارلیمنٹریز کا قانون کے مطابق انتہائی احترام کرتے ہیں ،انہوں نے کیس کا کوئی قانون کے مطابق جائزہ لینے تک تاحکم ثانی کیس پر مزید کارروائی روک دینے کا بھی حکم دیا ہے ،کیس کا قانون کے مطابق اور ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد کیس پر مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا ،نیب قانون کے مطابق سلیم مانڈوی والا چیئرمین سینیٹ سے بھی ان کا موقف معلوم کرے گا تا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جاسکیں۔چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ کورونا کے دوران نیب کا کوئی علاقائی بیورو سے کسی ہسپتال سے کسی کیس کا ریکارڈ طلب نہیں کرے گا اور اگر کسی صوبائی ،وقافی حکومت کے ہسپتال سے ریکارڈ منگوانا انتہائی ضروری ہوگا تو متعلقہ صوبائی ،وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائیگا اور کورونا کے دوران حتی المقدار کوشش کی جائے کہ متعلقہ ریکارڈ طلب نہ کیا جائے۔


