ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو مبینہ طور پر اغواء

ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو مبینہ طور پر اغواء

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو کو مبینہ طور پر اغواءکرلیاگیا۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو ڈپٹی کمشنرخاران منیر سومرو کونوشکی خاران روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر اغواءکرلیا پولیس ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو اور ان کے دو ذاتی محافظوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر منیر سومرو اور ان کے دونوں محافظوں کے موبائل فون مسلسل بند جا رہے ہیں، تاہم تاحال ڈپٹی کمشنر یا ان کے محافظوں کے اغوا کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر خاران سے رابطے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے جبکہ ان کی تلاش کے لیے نوشکی، خاران اور چاغی پولیس کو متحرک کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے