۔برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر سے نوشکی اور چاغی کی لاکھوں ایکڑ اراضیات مزید بنجر ہو جائیں گی ، میر خورشید جمالدینی

۔برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر سے نوشکی اور چاغی کی لاکھوں ایکڑ اراضیات مزید بنجر ہو جائیں گی ، میر خورشید جمالدینی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوشکی ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نے اپنے جاری بیان میں برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ برج عزیز خان ڈیم پر کام فوری طور پر روک دی جائے۔برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر سے نوشکی اور چاغی کے ہزاروں بلکہ لاکھوں ایکڑ اراضیات مزید بنجر ہو جائیں گے اور سیراب ہونے سے محروم ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر سے حکومت کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں پہنچے گا بلکہ ڈیم سے ضلع نوشکی اور چاغی کے زرعی علاقوں کو نقصان پہنچے گا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت منصوبہ بندی اور نقصانات کا جائزہ لئے بغیر یکطرفہ طور پر فیصلہ کرتی ہے جس سے ان منصوبوں کی کوئی افادیت نہیں ہوتی اور نقصانات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع نوشکی اور چاغی کے میدانی علاقوں کو سیراب کرنے والے پانی کو روکنا ان اضلاع کے قبائل اور عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہوگی جسکے خلاف مزاحمت کی جائے گی انہوں نے کہاکہ سینکڑوں سالوں سے سیلابی پانی اپنے قدرتی گزرگاہوں کے ساتھ افغانستان سے ہوتے ہوئے نوشکی اور چاغی کے بنجر زمینوں کو سیراب کرتی آرہی ہے اور ان اراضیات سے علاقے کے قبائل اور ہزاروں خاندانوں کا زراعت گلہ بانی اور گزر بسر وابستہ ہے۔حکومت ایسے ناروا فیصلوں کے ذریعے عوام اور قبائل کو بھوک و افلاس سے مارنا چاہتی ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر فوری طور پر روک کر مثبت اور عوام دوست پالیسیاں بنائے جس سے دیگر اضلاع کے عوام متاثر نہ ہوں اور جن علاقوں میں ڈیموں کی اشد ضرورت ہے ان علاقوں میں حکومت ڈیم بنانے سے قاصر ہے جبکہ برج عزیز خان ڈیم پر کروڑوں فنڈز جھونکنے سے عوام کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ اس سے نقصانات زیادہ ہونگے اور ضلع چاغی اور نوشکی کے عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔انہوں نے کہاکہ ارباب اختیار ایسے منصوبے بنانے سے قبل عوام کو اعتماد میں لیں اور غیر ضروری منصوبوں میں کروڑوں فنڈز جھونکنا فنڈز کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں ۔اس لئے ہمارا مطالبہ ہے برج عزیز خان ڈیم پر کام فوری طور پر روکا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!