نوشکی :بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 1طالب علم سمیت کورونا کے57 نئے مریض سامنے آگئے۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق اتوار کو صوبے میں477 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے میں57نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد17158ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا84 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16ہزار341ہوگئی۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزیدایک طالب علم کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدصوبے میں کورونا میں مبتلا طالب علموں کی تعداد1024ہوگئی ہے،محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے56ٹیسٹ کئے گئے ۔






