اسلام آباد : بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اسپنر رضا حسن کو کووڈ-19 پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر قائد اعظم ٹرافی سے باہر کرتے ہوئے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بائیں ہاتھ کے 28سالہ اسپنر نے بورڈ کے متعین کردہ کووڈ-19 کے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔ اسپنر نے طبی ٹیم سے پیشگی اجازت لیے بغیر مقامی ہوٹل میں قائم بائیو سیکیور ببل سے باہر قدم رکھا جس کی وجہ سے انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ۔ رضا حسن قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کی سیکنڈ الیون کی نمائندگی کررہے تھے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک امر ہے کہ کووڈ-19 پروٹوکولز کی اہمیت اور ضرورت کے بارے میں متعدد بار یاد دہانی اور ایجوکیشن پروگرامز کے باوجود رضا حسن نے معاملات کو اپنے ہاتھ میں لیا اور حدود سے تجاوز کی-
