بانیٔ پی ٹی آئی کی دوسرے اسپتال منتقلی سے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی ،  بیرسٹر گوہر

بانیٔ پی ٹی آئی کی دوسرے اسپتال منتقلی سے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی ، بیرسٹر گوہر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو دوسرے اسپتال منتقل کرنے یا اس حوالے سے تفصیلات نہ بتانے کی توقع نہیں تھی، سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونا بد قسمتی ہے، عدالتی حکم میں کوئی ابہام نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر عدالتی حکم پر عمل درآمد مشکل ہے تو جمہوریت کیسے چلے گی؟ ایسے مذاکرات نہیں ہوتے، جمہوریت ایسے نہیں چلا کرتی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکلے، جس کے سلسلے میں کوشش جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے