نوشکی : بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی ترجمان کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ نوشکی کے بڑھتی مسائل کے حل کیلئے جامع ورک پلان اور خصوصی پیکج کا اعلان نہایت ضروری ہے وزیر اعلی بلوچستان کے ممکنہ دورہ نوشکی کے موقع پر ضروری ہے علاقے کے مسائل اور لوگوں کے مشکلات کو سمجھنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے تاکہ تمام مسائل کھل کرسامنے آئے اور انھیں حل کرنے کیلئے بہترحکمت عملی ترتیب دیا جاسکیں انہوں نے کہا کہ نوشکی میں سوائے محکمہ صحت کے تمام سرکاری اداروں میں ایک عرصے سے کلیدی عہدوں پر براجماں نااہل آفیسران کا تبادلہ اشد ضروری ہے کیونکہ بہت سے محکموں کے ذمہ داران رول سے ہٹ کر اپنا ٹین اوور سے تجاوز کرکےٹرپل ٹین اوور سے بھی تجاوز کرگئے ہے لیکن تاحال انہیںٹرانسفر نہیں کیا جارہا۔ مذکورہ آفیسران کی نااہلی کی وجہ سے لوگوں کے مسائل میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت سیاسی جماعت علاقے کی مسائل اور لوگوں کے مشکلات کا ادراک رکھتے ہے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرینگے۔بی این پی عوامی بلوچستان کے مظلوم ومحکوم عوام کی ترجمان ہے خوشحال بلوچستان پارٹی کا وژن ہے حقیقی عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے اور لوگوں کی حقیقی معنوں میں خدمت پارٹی قاہدین کی کاوشوں اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کے قائدین نے اپنے لازوال کردار اور بے مثال عوامی نمائندگی کے ذریعے پارٹی آئین کی لاج رکھ لی ہے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرواجہ میر اسد اللہ بلوچ نے کم مدت میں جو خدمات سرانجام دی ہے ان کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اس وقت مریضوں کے علاج طلبا کو اسکالرشپ کی فراہمی معذورافراد کو ٹرائی موٹرسائیکلزکی فراہمی سمیت ملازمتوں کی فراہمی کے حوالے سے کوشاں ہے ۔






