نوشکی لیویز کی کاروائی گزشتہ رات احمد وال ایریا میں ٹرک سے دس کلو افیون برآمد ملزم فرار ہونے میں کامیاب. اسسٹنٹ کمشنر ثوبان سلیم دشتی تحصیلدار نوشکی. ناہب تحصیلدار نوشکی عبدالغفار نوتیزئی رسالدار میجر سردار زادہ بہرام خان مینگل رسالدار محمد خان مینگل کے ہمراہ لیویز تھانہ نوشکی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی لیویز ڈپٹی کمشنر نوشکی کپٹن ر جمیل احمد بلوچ کی ہدایت پر جرائم و اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہرٹائم چوکس ہے گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر لیویز فورس نے احمد وال اہریا میں مشکوک ٹرک کو روکنے کی کوشش کی نہ روکنے پر ٹرک کا پیچھا کیا گیا تو ڈرائیور نے ٹرک چھوڑ کر پیدل فرار ہوے تلاشی پر ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی دس کلو افیون برآمد کرکے مذکورہ ٹرک کو لیویز تھانہ نوشکی منتقل کردیا گیا انہوں نے کہا کہ نوشکی لیویز نے گزشتہ ایک ماہ میں مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد بوریاں چھالیہ بھی قبضے میں لیکر انھیں کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے.
