لاہور: قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ چیئرمین نیب نے رانا ثنا اللہ کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف 9 نومبر کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔






