خاران: پی۔ڈی۔ایم ضلع خاران کی جانب سے مرکزی کال کے مطابق ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ پریس کلب خاران میں احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کر گیا احتجاجی جلسہ عام سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبدالغفار ، بی این پی کے ضلعی صدر سابق تحصیل ناظم خاران حاجی میرمحمدجمعہ کبدانی ۔مسلم لیگ ن کے ڈویزنل صدر حاجی غلام سرور بلوچ ۔نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما ء حاجی عبدالرشید عیسی زئی ۔پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شیرباز ساسولی مولوی عظمت اللہ نے خطاب کیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مرکزی احتجاجی جلسوں میں رکاوٹ اور رہنماوں کے گرفتاریوں کے خلاف خاران میں احتجاج کرکے حکومت کے غیر جمہوری حربوں کی مذمت کرتے ہیں اور مرکزی قائدین کے حکم پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ملتان میں سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کے گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ پی ڈی ایم پاکستان میں جمہوریت بچانے کی تحریک ھے جو کامیابی سے جمہوریت اور جمہوری اداروں کے مضبوطی کیلئے جدوجہد کررھے ہیں اور سلیکٹر کے سلیکٹ کردہ نااہل اور جعلی حکمرانوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ھے اس موقع پر بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر محمداسماعیل پیرکزئی و دیگر پی ڈی ایم کے ضلعی قائدین موجود تھے
