کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے ضلع کوئٹہ کے صدر ‘ جنرل سیکرٹری و دیگر کابینہ ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوئٹہ میں 15یوم کے اندر تنظیم کاری ‘ از سر نو یونٹ سازی کے مراحل کو مکمل کریں تاکہ ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے ضلعی کونشن کا انعقادکو یقینی بنایا جا سکے یاد رہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تنظیم کاری کے مراحل مکمل ہو رہے ہیں انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کوئٹہ کی کابینہ 15دن کے اندر یونٹ سازی ‘ تنظےم کاری کے مراحل کو مکمل کرے ۔






