گورنر ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان و دیگر حکام کی میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت

گورنر ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان و دیگر حکام کی میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ڈیرہ اللہ یار:گور نر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے روجہان جمالی میں سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبائی وذرا ءسردار محمد صالح بھوتانی ، عارف جان محمد حسنی ، محمد خان لہڑی ، مٹھا خان کاکڑ، میر نصیب اللہ مری ، کے ہمراہ خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ سے روجہان جمالی پہنچے جہاں پر انہوں نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ، گور نر اور وزیر اعلیٰ نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی آخری آرام گاہ پر دعا بھی کی اور جمعہ نماز بھی روجہان جمالی میں ادا کی ۔گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان دو گھنٹے روجہان جمالی میں قیام کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر کوئٹہ روانہ ہوگئے ۔علا وزیں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر ،سابق گو رنر پنجاب مخدوم احمد محمود ، سابق وفاقی وزیر سردار سکندر حیات بوسن ،سندھ کے بائی وزیر سردار شبیر احمد بجارانی ،سردار زداہ سردار خان رند ،میر کریم خان نوشروانی ،میر عبدالغفور لہڑی سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے سیاسی قبائلی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس مو قع پر وزیر اعلی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی ، رکن قومی اسمبلی میرخان محمد خان جمالی ، سابق صوبائی وزیر میر فائق علی خان جمالی ، رکن قومی اسمبلی میر فرید اللہ خان جمالی ،صوبائی وزیر میر عمر خان جمالی ،سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی سمیت جمالی خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!