پشاور: گھر میں گیس لیکج دھماکے سے بچہ جاں بحق، 5 افراد زخمی

پشاور: گھر میں گیس لیکج دھماکے سے بچہ جاں بحق، 5 افراد زخمی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پشاور: قادر آباد روڈ پر گھر میں گیس لیکج دھماکے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں گیس لیکج دھماکے سے گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور آگ کے باعث کمرے اور صحن میں رکھا سامان جل گیا جب کہ فائر فائٹرز نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ دھماکے میں بچہ جاں بحق اور 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے بتایاکہ متاثرہ خاندان لاہور سے پشاور بطور مہمان آئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!