سٹیزن پورٹل عمران خان کا قوم کیلئے تحفہ ہے، شبلی فراز

سٹیزن پورٹل عمران خان کا قوم کیلئے تحفہ ہے، شبلی فراز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام کو عوامی اداروں سے جوڑنے والا پاکستان سیٹیزن پورٹل قوم کیلئے وزیراعظم عمران خان کا ایک تحفہ ہے،دفاترکے چکر لگائے بغیر کوئی بھی شہری اپنا مسئلہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ اٹھا سکتا ہے۔ہفتہ کے روز ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شفافیت اور شکایت کے ازالے کیلئے رسائی دے کر لوگوں کے دل جیت لیے۔عوام کوطاقتوراور با اختیار بنانا وزیر اعظم عمران خان کا نصب العین ہے، تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 70 ہزار بیرونِ ملک مقیم پاکستانی پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں،انہیں پہلی بار اپنے مسائل کے حل کی سہولت گھر بیٹھے میسر آئی ہے،وزیر اعظم خود درخواستوں اور شکایات کے ازالے کے عمل کی نگرانی کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!