اپوزیشن بات ہی نہیں کرتی، این آر او مانگتی ہے، وزیر اعظم

اپوزیشن بات ہی نہیں کرتی، این آر او مانگتی ہے، وزیر اعظم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا پر محتاط انداز میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک میڈیا ہاوس اور کچھ صحافی ہیں جو مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو بچانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں اور وہ عدالت میں چلے گئے اور استدعا سابق وزیر اعظم کو تقریر کا موقع دیا جائے۔ نجی چینل میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میڈیا سے تعلق رکھنے والے بعض صحافیوں نے ایسے آزادی اظہار قرار دیا جبکہ عدالت نے نواز شریف کو سزا سنائی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن صرف احتساب کرکے ختم نہیں کی جا سکتی پورا معاشرہ کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور لندن میں رہائش پذیر اسحق ڈار سے متعلق کہا کہ آپ نے اسحق ڈار کو دیکھ لیا اس نے انٹرویو میں کیا باتیں کیں؟ ان کا کہنا تھا کہ پبلک فنڈ چوری کرنے والا برطانیہ میں کوئی میڈیا اور پارلیمان میں نہیں جا سکتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں عوامی مسائل کو زیر بحث لانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان انہیں این آر او دے دے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک معاشرہ چوروں اور عام لوگوں میں فرق نہیں کرے گا تب تک ترقی نہیں ہوسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے بات ہی نہیں کرنے دیتے اور این آر او مانگتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میں پبلک آفس ہولڈر نہیں تھا لیکن اپنی صفائی میں 9 مہینے عدالت میں صفائی دیتا رہا اور میں نے عدالت میں منی ٹریل دی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ملک میں ریپ جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہے، موبائل فون کے غلط استعمال سے معاشرے میں تباہی مچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں بہت کم لوگ ہیں جو معاشرے کی اصلاح کے لیے کوششیں کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریپ کیسز میں ملوث ملزمان کو عبرت ناک سزائیں دینے کے لیے آرڈیننس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی لیکن لوگوں کو متبادل اور موثر نشریات دی جاسکتی ہے جس کے باعث معاشرے کی اصلاح ہو۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرسی چھوڑنی پڑی تو وہ چھوڑ دوں گا لیکن کرپشن معاف نہیں کروں گا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے واضح طور پرکہا کہ این آر او مانگنے والے سن لیں، کرسی چھوڑنی پڑی تو وہ چھوڑ دوں گا لیکن ان کی کرپشن معاف نہیں کروں گا۔وزیراعظم عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے پریشر میں نہیں آو¿ں گا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت جلسوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔وزیراعظم عمران خان نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا میں لوگوں کی جان خطرے میں ڈالنے کی وجہ سے کرسیاں دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر کٹے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!