عراق کی سر زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،  وزیر اعظم علی الزیدی

عراق کی سر زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ، وزیر اعظم علی الزیدی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

عراق کے وزیر اعظم علی الزیدی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کی سر زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق علی الزیدی نے یہ بات سعودی عرب کے محکمۂ انٹیلی جنس کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان سے کہی، جنھوں نے جمعے کو ایک وفد کے ہمراہ بغداد میں ان سے ملاقات کی۔
دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم الزیدی نے کہا کہ عراقی حکومت سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک اور عوام کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا جا سکے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں مدد ملے۔
انھوں نے بغداد کے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ عراق اپنی خود مختاری کا تحفظ کرے گا اور خطے میں کشیدگی بڑھنے سے روکنے کی کوشش جاری رکھے گا۔
ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایک روز قبل ایک سینیئر سعودی عہدے دار نے کہا تھا کہ سعودی عرب کو شمال میں عراقی مسلح گروہوں اور جنوب میں یمن کے حوثیوں کی جانب سے مربوط حملوں کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے