تربت:وفاقی وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی فرمان پر کمشنرمکران طارق قمربلوچ کی سربراہی میں اعلی افسران کی ٹیم کا سب ڈویژن تمپ اور مند کا دورہ، گورنمنٹ انٹرکالج تمپ اور ہائی سکول مند میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال کی زیرصدارت کھلی کچہری منعقد، زبیدہ جلال اور کمشنر مکران نے علاقے کے عوام اور معتبرین سے انکے مسائل سنے،حل کرانے کی یقین دہانی کی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنرکیچ میجرمحمدالیاس کبزئی، محکمہ تعلیم،صحت،سی اینڈ ڈبلیو، پی ایچ ای، لوکل گورنمنٹ، ایریگیشن، ای پی آئی، پی اینڈ ڈی اوردیگرضلعی اورڈویژنل افسران موجود تھے،تمپ و مند کے کھلی کچہریوں میں میڈم رحیمہ جلال، سیاسی وسماجی اورکاروباری شخصیات سمیت ایف سی کے کرنل و میجرز بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق تمپ انٹر کالج میں منعقدہ کھلی کچہری میںایف سی تمپ کے کرنل اخلاق راہو،میجر فیصل،میجرطقر،تمپ کے معتبرین،تاجر برادری،سیاسی وسماجی رہنماﺅں، وکلا اور مختلف طبقات کے شخصیات نے شریک تھے،کھلی کچہری میں اہلیان تمپ کیجانب سے سیاسی وسماجی شخصیات نصیراحمدگچکی،ماسٹرعبدالغنی،ڈاکٹربرکت اللہ،بانک عندلیب گچکی اور محمد خان گچکی نے تمپ میں اسسٹنٹ کمشنرسمیت تحصیل آفیسران کی عدم موجودگی،روڈز،صحت ،واٹرسپلائی،تعلیم،انٹرکالج،بجلی،پی ٹی سی ایل کنکشنز اور دیگر مسائل سے وفاقی وزیر زبیدہ جلال اورکمشنرمکران آگاہ کیا،اس کے بعدوفاقی وزیر دفاعی پیداوارمحترمہ زبیدہ جلال کی زیر صدارت گورنمنٹ ہائی سکول سورو مندمیں بھی کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا،جس میں معتبرشخصیات میرحاجی برکت رند، حاجی محمد نور، حاجی محمدحنیف، بابوبدر،عبدالغنی گل محمد، انورجمال نے اپنے تقریر میں مندکے مسائل پر روشنی ڈالی،اورکہاکہ بارڈری کاروباری،راہداری،صحت وتعلیم،بجلی ،بے روزگاری،روڈزجیسے مسائل فوری حل ہونے چاہئے،مند کے کھلی کچہری میںکمشنرمکران ،ڈپٹی کمشنرکیچ، ایف سی ساو¿تھ مندکے کرنل عثمان، کرنل توقیر،میجر اویس، تحصیلدار مند عابد بلوچ،میڈم رحیمہ جلال،کریمہ جلال،سماجی شخصیت وٹرانسپورٹرحاجی ارشاد ڈھنڈائی سمیت علاقے کے سیاسی وسماجی رہنماﺅں اورمعتبرشخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی،وفاقی وزیردفاعی پیدوار زبیدہ جلال نے سب ڈویژن تمپ ومندمیں عوام سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومت بلوچستان بلخصوص مکران ڈویژن کی ترقی کیلئے خصوصی توجہ اوردلچسپی دے رہی ہیں،سب ڈویژن تمپ ومند سمیت ضلع کیچ میرا انتخابی حلقہ ہے ،اسلئے تمام افسران کو یہاں لاکرعوام کے جوابدہ بنادیئے ہیں،ہم سب عوام کے خدمتگارہیں،تمپ ومند کے جتنے بھی مسائل ہیں انشاءاللہ سب مسائل آہستہ آہستہ حل ہوجائیں گے،وفاقی حکومت کے مرتب کرکے جنوبی بلوچستان کے ترقیاتی پیکیج میں سب ڈویژن تمپ ومند کے مسائل بھی شامل ہیں، تربت تا مند روڈ،مند بارڈ ر تا گوادرروڈ ،ضلع کے بجلی کا مسئلہ حل کرانے کیلئے نیشنل گریڈ سے منسلک کررہے ہیں،موجودہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں اپنی مدت پوری کرینگی اوراپنے مدت کے تکمیل تک وفاقی ترقیاتی پیکیج کے تحت تمپ ومند سمیت ضلع کیچ کی تقدیر بدل جائیگی،میرے انتخابی حلقہ سب ڈویژن تمپ ومند سمیت ضلع کیچ پچھلے 10،15سالوں سے خراب حالات کی وجہ سے عوام کے مسائل بڑھ کر گھمبیرہوچکے ہیں،لیکن اب حکومت اورسیکورٹی اداروں کی بہترحکمت عملی اورترقیاتی کاموں کی بدولت امن قائم ہوچکاہے،اسلئے ہر طرف ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اورجلد اہم منصوبوں پر کام شروع ہوجائیگا۔اس موقع پر لوگوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کمشنرمکران اورڈپٹی کمشنرکیچ نے کہاکہ 15 سالوں کی انسرجنسی کی بعد تمپ ومندمسائل بڑھ گئے ہیں جسکا ہمیں احساس ہے اب تمپ ومند میں بہت بہتری آرہی ہے، بارڈر ٹریڈ میں بہترین میکانزیم بنا رہے ہیں،تحصیل افسران کے رہائشی مسائل حل کرکے انہیں تمپ میں بھیج دیں گے۔






