اسلام آباد : پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِصدارت کل اسلام آباد میں مسلم لیگ نون سیکرٹریٹ میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ اجلاس میں سابق صدرآصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوں گے اجلاس میں استعفے یا تحریک عدم اعتماد یا لانگ مارچ کا فیصلہ کیا جائیگا ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کورونا منفی آگیا ہے لہٰذا اجلاس میں ان کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کے 13نومبر لاہور کے جلسے کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے جبکہ پی ڈی ایم کے مستقبل کے لائحہ عمل کو حتمی شکل بھی دی جائے گی۔
