کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ جاری مزید دو افراد انتقال کر گئے جبکہ 46نئے کیسز رپورٹ ،محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو بلوچستان میں کورونا وائرس کا شکار مزید دو مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اب تک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 173ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے کے پانچ اضلاع کوئٹہ سے 19، تربت سے 10، خضدار سے 15،لسبیلہ اور سبی سے ایک ،ایک کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد ابتک متاثرہ افراد کی تعداد 17650ہوگئی ہے جبکہ ان افراد میں سے 16960صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 517ہے رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے کے تعلیمی اداروں میں سے ایک شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ صوبے میں کل 358ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 269کے نتائج آنے باقی ہیں
