نوشکی کی سیاسی ڈائری

نوشکی کی سیاسی ڈائری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

راسکوہ کے دامن سے
برکت زیب سمالانی

نوشکی میں رواں ہفتہ سخت سردی اور بارش کے ہونے کی باوجود زبردست گہما گہمی رہا، اور مختلف قسم کی اسٹوری سامنے آئے، جن کے تفصیلات آپ کو نوشکی ڈائری میں تفصیل کے ساتھ ملینگے،
نوشکی محکمہ ایجوکیشن کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ کے آسامیوں کے آرڈر ہوئے ، ان نان ٹیچنگ آسامیوں کی انٹرویوز سابق ڈپٹی کمشنر نوشکی رزاق بلوچ کے دور میں ہوئے تھے اور ٹیچنگ کے انٹرویوز سی ٹی ایس پی کے جانب سے ہوئے تھے، نوشکی ایجوکیشن کے یہ پوسٹیں بہت پرانے تھے جن پر آخر کار بھرتیاں بھی ہو گئے جو کہ خوش آئند ہے، کم سے کم کچھ تو لوگ برسر روزگار ہوئے، سابق ڈپٹی کمشنر نوشکی رزاق ساسولی نے معزوروں کا کوٹہ بھی برقرار رکھا اور معذور کوٹے پر کچھ معذور بھی بھرتی ہوئے ، معزوران کی طرف سے انتہائی خوشی کا اظہار کیاگیا اور جس معذور کا پوسٹنگ ہوا تھا ان کو معذوروں کی طرف سے ہار پہنائے گئے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی ۔ کمبائنڈ ایسو سی ایشن آف اسپیشل پیپل رجسٹرڈ نوشکی کے جنرل سیکریٹری یوسف بلوچ کو اسپیشل پرسن فاروق جان ،معذور کوٹے پہ محکمہ تعلیم میں ملازمت ملنے پر مٹھائی کھلائے۔ اس موقع پر فاروق جان نے سابق ڈپٹی کمشنر نوشکی عبدالرزاق بلوچ کاسپ کے صدر ریٹائرڈ پروفیسر عبدالقدوس مینگل اور جنرل سکریٹری یوسف بلوچ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے معذور کو معذوری کوٹے پر ملازمت ملنے پر میں بہت خوش ہوں ۔ یقینا اس سے مجھے اور میرے خاندان کو دلی تسکین ملی۔۔
نوشکی.
اسپیشل پرسن فاروق احمد کی ملازمت کے آرڈر جاری ہونے کے خوشی.میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر نزیر بلوچ حاجی ملک عبدالستار مینگل امیر محمد محمد حسنی سعید احمد عبدالمطلب حافظ حمد یونس حافظ محمد ایوب ودیگر انہں ہار پہنایا اور مٹھائی تقسیم کی گئی ….
جب کہ نان ٹیچنگ پوسٹوں کا جب اعلان ہوا تو سوشل میڈیا پر ایک طوفان سا برپا پوگیا، کہ کمیٹی والوں نے اپنے بیٹوں اور رشتہ داروں کو تعینات کئیے اور بیورو کریٹ سمیت موجودہ اور سابق عوامی نمائندوں نے اپنے عزیز واقارب اور رشتہ داروں و حامیوں کو تعینات کئیے ۔ اور جبکہ سوشل میڈیا کے ذریعے میرٹ کی پامالی اور اقرباء پروری کا بھی الزام عائد کیا گیا اور جبکہ یوسف ماندائی نے دعوی کیا کہ ہمارے کلی کے پوسٹوں پر مجھ سمیت دیگر افراد نے انٹرویوز دئیے مگر ایم پی اے نوشکی نے دیگر کلیوں کے لوگوں کو ہمارے کلی کے پوسٹوں پر آرڈر کئیے اور حالانکہ ہم بھی 2018 کے الیکشن میں ایم پی اے نوشکی کے حمایتی تھے مگر ہمیں نظر انداز کرکے پسند اور ناپسند کے بنیاد پر لوگوں کی آرڈر کئیے ہیں ہم ان ناانصافیوں کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں اور پٹیشن دائر کرکے ان تعیناتیوں کو چیلنج کرینگے، اسی طرح چیرمین محمد ابراہیم جمالدینی نے نان ٹیچنگ پوسٹوں تعیناتیوں کو غیر منصفانہ قرار دیدیا ہے،
اور جبکہ سی ٹی ایس پی کے پوسٹوں پر کچھ ایسے افراد کے آرڈر ہوئے ہیں جن کے شناختی کارڈ نمبر نوشکی کے نہیں ہے بلکہ باہر کے اضلاع کا ہے جس پر سوشل میڈیا پر سخت واویلا کیا گیا۔
جی۔ٹی۔اے نوشکی کے صدر میر ابراہیم خان بادینی اور کابینہ نے اپنےایک بیان میں CTSPشارٹ لسٹڈ اساتذہ کو تعیناتی آرڈرز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے امید کرتے ہیں نومنتخب اساتذہ کرام بھی شعبہ ء تدریس کو زندگی کا مقصد بنا کر ملک وقوم کی خدمت کرتے رہینگے ۔انہوں نے مزید کہا جی۔ٹی۔اے ہمیشہ سے اساتذہ کرام کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کےلیے کوشاں رہی ہے۔ اور اب بھی ہماری خدمات ہر فورم پر اساتذہ کرام کےلیے حاضر ہے۔۔۔
اطلاع برائے CTSP شکایت کنندگان:
ضلع نوشکی کے جن امیدواروں نے CRC میں اعتراض جمع کیا ہے ان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ CRC کا میٹنگ مورخہ 15 دسمبر 2020 کو ہو رہا ہے. لہذا امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مقررہ تاریخ کو crc کے سامنے پیش ہوں.
نوشکی ، کلی شریف خان گیس پائپ لائن کا افتتاح
سابق صوبائی وزیر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی میر غلام دستگیر بادینی. صاجزادہ آغا موسی جان. ڈپٹی جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی محمد انور سیاپاد کلی شریف خان کو گیس کی فراہمی کا افتتاح کردئیے اسموقع پر گیس پلانٹ منیجر منور لہڑی نور احمد محمد حسنی میر عبدالرحمٰن لانگو. حاجی گل رودینی حاجی محمد آصف بادینی ٹھیکدار محمد نعیم بادینی ماسٹر محمد یونس بادینی ماسٹر رشید مینگل حاجی عبدالستار بادینی اور دیگر موجود تھے
نوشکی لیویز کی کاروائی مل کے علاقے سے منشیات میں استعمال ہونے والے کیمیکلز برآمد. اسسٹنٹ کمشنر ثوبان سلیم دشتی تحصیلدار نوشکی امتیاز بلوچ رسالدار میجر سردار زادہ بہرام خان مینگل نے نوشکی لیویز ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نوشکی کپٹن ر جمیل احمد کے خصوصی ہدایت پر نوشکی لیویز نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے یونین کونسل مل کے علاقہ کچکی سے زیر زمین چھپاے گہے پچاس جریکین میں سینکڑوں لیٹرزخطرناک کیمیکل برآمد کیے انہوں نے کہا کہ یہ کیمیکلز افغانستان اسمگل کرکے انھیں مختلف قسم کے منشیات کی تیاری میں استعمال کیا جانا تھا مگر نوشکی لیویز نے منشیات اسمگلرز کا منصوبہ ناکام بنایا انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف نوشکی لیویز کی کاروائیاں جاری رہے گے.
کمانڈنٹ ایف سی نوشکی کرنل محمد آصف کی جانب سے شوٹنگ بال نوشکی کے رجسٹرڑ کلبز کے لئے دئیے گئے سامان کوشوٹنگ بال اسیوسی ایشن نوشکی کے صدر اور سیکرٹری اور اپنے کابینہ کے ساتھ کلبز میں بال نٹ تقسیم کردئیے اور اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب بھی کئیے
بلوچستان عوامی پارٹی نوشکی کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ کے سامنے ضلعی جنرل سیکرٹری میر عبدالرحمن لانگو کے قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور شدید نعرہ بازی کی گئی مظاہرین سے ضلعی جنرل سیکرٹری میر عبدالرحمٰن لانگو ماسٹر رشید مینگل نے خطاب کئیے اور کشمیریوں پر انڈین فوجیوں کی جانب سے جارحیت کی مذمت کی گئی
نوشکی میر گل خان نصیر پبلک لاٸبریری نوشکی میں میر گل خان نصیر کی برسی کے حوالے سے تقریب زیرصدارت لاٸبریرین واجہ لطیف الملک بادینی بلوچ منعقد ہوٸی جس میں تمام ریڈرز نے شرکت کی ،تقریب سے لاٸبریرین واجہ لطیف الملک بادینی بلوچ ،حاکم عزیز بادینی ،ماسٹر شعیب احمد بلوچ ،غلام قادر بادینی ، معمد الیاس بلوچ ، سعدی بلوچ ،شریف بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ میر گل خان نصیر نے 14 مٸی 1914 سے لے کر 6 دسمبر 1983 تک اپنی ساری زندگی بلوچ قوم اور نوجوان نسل کو بیدار کرنے کےلیے وقف کردیا تھا ،وہ ادیب شاعر مصنف محقق اور سیاستدان تھے ان کی کتابیں تاریخ بلوچستان ،پررنگ ،بلوچستان کی کہانی شاعروں کی زبانی ،بلوچستان کے سرحدی چھاپہ مار ،گرٸند ،گل بانگ ،حون ۶گوانک،دوستین شیرین ،شب گروک ،حمل جیند ،کوچ بلوچ ،بلوچی رزمیہ شاعری ،مشہد نا جنگ نامہ ،بلوچستان قدیم اور جدید تاریخ کی روشنی میں و دیگر کتابیں ہمارے لیے مشعل راہ ہے انھوں نے کہا کہ ہم ہر مجلس میں گل خان نصیر کا نام تو لیتے ہے مگر آج ان کی برسی کے حوالے سے تمام ادبی و سماجی اور سیاسی تنظیمں ناآشنا ہے جو کہ باعث افسوس ہے انھوں نے کہا کہ یہ ہم پر لازم ہیں کہ ہم فکر نصیر کو اپناٸیں اور ان کی تقلید کریں آخر میں ان کی درجات کی بلندی کےلیے دعا کی گٸی
شکریہ نوشکی کے باشعور اور انسان دوست عوام آپ کی مدد آور تعاون سے عبدالباقی خلجی کو علاجِ کے لیے کراچی روانہ کر دیا گیا اس وقت اس کے لیے, -/236100 جمع ہوا ہے آپ لوگوں سے مزید مدد اور تعاون کی ضرورت ہے،, نوشکی کے سیاسی و سماجی غلام حیدر سمالانی نے نوشکی کے مخیر حضرات سے اپیل کردی ۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر MPA نوشکی بابو میرمحمد رحیم مینگل نے بلوچستان اسمبلی سے اپنا استعفی لکھ کر قاہد بلوچستان سردار اخترجان مینگل کے حوالے کر دیا۔
اس موقع پر ایم پی اے نوشکی بابو میر محمد رحیم مینگل نے نے کفتگو کرتے ھوئے کہا قاہد تحریک سردار اخترجان مینگل استعفی تو کیا جان بھی مانگ لے خوشی سے دینے کو تیار ہیں انہوں نے کہا پورے پاکستان بلخوص بلوچستان کے عوام اس نااہل حکومت سے بےزار ھوچکی ہیں مہنگائی آسمان کو چھو رہے ہیں بےروزگاری عام ہیں ترقی کے پہیہ مکمل جام ہیں لیکن یہ سلیکٹڈ حکومت خواب خرگوش میں سو رہے ہیں۔ ایم پی اے نوشکی بابو محمد رحیم مینگل نے سوشل میڈیا پر ایک لیٹر جاری کی جس پر انکے دستخط موجود تھے جس میں یہ تحریر تھا کہ اپنا استعفی سردار اختر جان مینگل کے پاس جمع کیا ہے،
نوشکی ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی کے جانب سے انجمن تاجران کے نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیاگیا اس موقع پر بی این پی کے مرکزی رہنماء میر خورشید جمالدینی،انجمن تاجران کے نومنتخب صدر ذوالفقار بلوچ،نگرسن کمیٹی کے محمد اکبر لانگو بی این پی کے سابق ضلعی صدر نذیر بلوچ ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ مطیع الرحمن مینگل،زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی،مولانا محمد قاسم مینگل اور حمید بلوچ نے خطاب کئیے،
نوشکی میں موٹر سائیکل چوری کرنے کے واقعات میں اضافہ،چوروں نے قوت گویائی سے محروم نوجوان کی موٹر سائیکل چوری کرلیاآل بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے دوران نوشکی کے ایک اسپیشل نوجوان قوت گویائی سے محروم نوجوان شیر احمد مینگل کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے۔نوجوان اپنا دکھڑا لیکر آل پارٹیز و انجمن تاجران کے استقبالیہ میں آئے اور اپنے موٹر سائیکل چوری کی داستان سنائی جس پر نوشکی کے سیاسی، سماجی ،صحافتی، تاجران حلقوں نے نوشکی پولیس سے مطالبہ کیاہے کہ وہ نوجوان و قوت گویائی سے محروم نوجوان کی موٹر سائیکل چوروں سے فوری برآمد کرکے چوروں کو نشان عبرت بنائیں۔۔۔
ایس پی نوشکی حسین احمد لہڑی کے تبادلے کے بعد ضلع نوشکی میں ایس پی تعینات ہونے والے ایس پی نوشکی جاوید اقبال غرشین نے اپنے عہدے کا چارج سنھبال لیا، ایس پی نوشکی حسین احمد لہڑی کے تبادلے کے موقع پر سوشل میڈیا پر عوام نے انکے کارناموں پر زبردست خراج تحسین پیش کی، اور انکے فرض شناسی کو سراہا عوامی سیاسی سماجی اور قبائلی حلقوں نے ایس پی حسین احمد لہڑی نوشکی میں کئیے گئے امن وامان اور لوگوں کے جان ومال کے تحفظ بنانے کی اقدامات کرانے کو خوش آئندہ قرار دیکر انکے لئیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، نئے ایس پی نوشکی جاوید اقبال غرشین نے اپنے عہدے کا چارج سنھبالنے پر عوامی ،سیاسی سماجی اور قبائلی حلقوں نے انہیں خوش آمدید کہا اور نوشکی کے امن وامان کو برقرار رکھنے کی امید ظاہر کی۔ علاوہ ازیں نوشکی ایس پی جاوید اقبال غرشین سے بی این پی کے سی سی ممبر میر خورشید احمد جمالدینی، زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کے صدر میر محمد اعظم ماندائی، بی این پی کے سابق ضلعی صدر نذیر بلوچ، نوشکی پریس کلب کے نائب صدر ظہور گل جمالدینی، صحافی برکت زیب سمالانی اور دیگر ملاقات کررہے ہیں انہیں چارج سنبھالنے پر خوش آمدید کہا، اور امید ظاہر کی کہ وہ نوشکی کے امن وامان کے قیام اور لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، اسکے علاوہ ۔ایس پی نوشکی سید جاوید غرشین سے بی اے پی کے رہنما سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی،جنرل سیکریٹری بی اے پی نوشکی چیئرمین عبد الرحمن لانگو،سابق چیئرمین یوسی جمالدینی میر سلیم دوست جمالدینی ملاقات کررہے ہیں ملاقات میں نوشکی میں امن وامان کے بارے میں بات چیت ہوئی اور ایس پی سید جاوید غرشین کو ایس پی نوشکی تعیناتی پر مبارک باد دی گئی۔
ایس پی نوشکی جاوید اقبال غرشین کو رواں ہفتے تعینات ہوگئے اور انہوں نے چارج سنبھالتے ہی نوشکی میں امن وامان کو برقرار رکھنے سمیت کیسوں کے متعلق جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی اور پولیس میں بہتر ڈسپلن اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اقدامات شروع کئیے ہیں ۔ نئے ایس پی نوشکی جاوید اقبال غرشین کے سامنے ماضی کے کچھ سابق کیسز چیلنج ضرور بنیں گے انہیں کس طرح حل کرانے میں کامیاب ہونگے، یہ آنے والا وقت ثابت کرے گا کیونکہ موصوف جس علاقے میں ڈیوٹی سرانجام دی ہے وہاں پر کرائم ریٹ زیرو پر رہا ہے، اس کے علاوہ تفتیش کے حوالے سے وہ ماہر آفیسر جانے جاتے ہیں وہ پولیس کے مختلف شعبوں اور عہدوں پر اپنے خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ اور مختلف کیسز کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کئیے ہیں امید ہے کہ ایس نوشکی جاوید اقبال غرشین نوشکی ضلع کو امن کا گہوارہ بنادینگے، اور مظلوموں کا ساتھی بن کر انہیں انصاف دلائیں گے اور نوشکی کےکچھ افسردہ کیسز جو پینڈنگ میں ہے انہیں جلد حل کرادینگے اور نوشکی ضلع کا کرائم ریٹ زیرو کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے۔ نوشکی میں موٹر سائیکل ریسنگ، چوری ڈکیتی اور قتل وغارت سمیت اسلحہ کے نمائش پر قابو پالینگے،،،
واٹر منیجمنٹ محکمہ کے گرین بلوچستان کے تحت زمینداروں کے لئے تالاب ، پائپ ،اور ڈرپ ایریگیشن سمیت دیگر اسکیمات شروع ہوچکے ہیں مگر زمیندار ایکشن کمیٹی نے واٹر منیجمنٹ محکمہ کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے ان پر کرپشن اور خرد برد کا الزام لگائے، کہ زمیندار ایکشن کمیٹی اور حقیقی زمینداروں کو بائی پاس کرکے پسند اور ناپسند کے بنیاد پر اسکیموں کو دیگر افراد کے نام پر کرکے کرپشن کا نظر کئیے ہیں ۔ اس بارے زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی اور بی این پی نوشکی کے سابق صدر نذیر بلوچ کے بیانات کا جائزہ لینے کے لئے ان خبروں کو نوشکی ڈائری میں شامل کیا گیا ہے ملاحظہ کریں ۔
نوشکی ۔زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی اور جنرل سیکرٹری حاجی شاہ زمان خان جمالدینی نے اپنے جاری کردہ بیان میں واٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نوشکی میں بے تحاشا کرپشن اور سیاسی اقرباء پروری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی انسپکشن ٹیم نیب اینٹی کرپشن سمیت اعلی تحقیقاتی ٹیموں سے ان فنڈز کے ضیاع سمیت سیاسی بندر بانٹ کی فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔بیان میں کہاگیا ہے گرین بلوچستان پراجیکٹ کے تحت محکمہ واٹر منیجمنٹ نے سیاسی اقرباء پروری کرپشن اور بندر بانٹ کا بازار گرم کرکے علاقے کے حقیقی زمینداروں کو مکمل نظرانداز کردیا ہے۔محکمہ عوامی نمائندوں کے ایماء مک مکاو کرکے پہلے سے تیار شدہ تالابوں کو سرکاری دستاویز میں واٹر منیجمنٹ کا کام ظاہر کرکے بڑے پیمانے پر خردبرد کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں سابق عوامی نمائندوں کے طرح موجودہ عوامی نمائندے بھی اس کرپشن کا حصہ ہیں زمیندار اس وقت مختلف مسائل سے دوچار ہیں زراعت کو تباہی کے باعث حکومت کے جانب سے زراعت کے فروغ و زمینداروں کو ریلیف کے لئے پراجیکٹ دیتی ہے تاکہ زمیندار اپنے نالیاں،تالاب،ڈرپ ایریگیشن کے ذریعے زراعت میں مزید جدت لاکر ملک کو زرعی حوالے سے خو کفیل بنایا جاسکے مگر بدقسمتی سے عوامی نمائندوں اور محکمہ واٹر منیجمنٹ کے ملی بھگت سے حقیقی زمیندار ان پراجیکٹ سے کوئی استفادہ حاصل نہیں کر سکتے ہیں بلکہ ان پراجیکٹ سے چند افراد خصوصا محکمہ کے کچھ حکام اپنے ذاتی بینک بیلنس میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں،اور کروڑوں روپے کے فنڈز کرپشن و مک مکاو کا شکار ہورہے ہیں جبکہ محکمہ انسداد بدعنوانی سمیت تمام حکومتی اداروں نے کرپشن پر اپنی آنکھیں مکمل بند کئے ہوئے ہیں جسکی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں سرکاری دستاویزات میں ان اسکیموں کو ظاہر کیا جاتا ہے اور فنڈز ہڑپ کئے جاتے ہیں مگر زمین پر ان اسکیموں کا کوئی وجود نہیں۔بلکہ کچھ ایسے افراد کو سیاسی رشوت کے طور پر نوازا جاتا ہے جن کا زمینداری سے دور کا تعلق نہیں ہے بلکہ وہ ایسے افراد کو سیاسی رشوت کے طور پر نوازا جاتا ہے جو بعد ازاں بازار میں فروخت کرکے اپنے جیب گرم کرتے ہیں بیان میں وزیر اعلی بلوچستان،نیب بلوچستان اینٹی کرپشن ڈپٹی کمشنر نوشکی سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ وہ واٹر منیجمنٹ کے گرین بلوچستان پراجیکٹ کے فنڈز کا فوری طور پر تحقیقات کرکے کرپشن میں ملوث آفسران کے خلاف کاروائی اور فنڈز کے ضیاع کو فوری طور پر روکے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر نذیر بلوچ نے اپنے جاری بیان میں واٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن اقرباء پروری اور کاغذی خانہ پری کی زمیندار ایکشن کمیٹی کے بیان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاہےکہ واٹر منیجمنٹ نوشکی میں غریب و مستحق اور حقیقی مڈل کلاس زمینداروں کی مکمل حق تلفی کرتے ہوئے غیر حقیقی اور مالی طور پر مستحکم افراد کو نواز رہی ہے جس سے حقیقی زمینداروں کی مکمل حق تلفی ہورہی ہے۔حقیقی اور خصوصا علاقے کے زمینداروں کی حقیقی پلیٹ فارم زمیندار ایکشن کمیٹی کو اعتماد میں لئے بغیر پسند و ناپسند کے بنیاد پر نوازنے کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ واٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ اقرباء پروری کی تمام حدیں پھلانگتے ہوئے منظور نظر افراد کو بیک وقت دو دو تالابوں،پائپ لائنوں سے نوازا چکی ہے حالانکہ یہ تالاب ان زمینداروں کے لئے ہیں جنہیں پہلے سے تالاب نہیں ہے یا پھر انکی تالاب کچھے ہیں،یا وہ مالی طور پر مستحکم نہیں، واٹر منیجمنٹ سروے فزیبلٹی رپورٹ کے بغیر ہی پسند و ناپسند کے بنیاد پر اپنے منظور نظر افراد کو نواز رہی ہے جبکہ ڈرپ ایریگیشن پہلے سے آباد باغات یا زراعت کے استعمال کے لئے دیا جاتا ہے تاکہ پانی کا ضیاع کم سے کم ہو مگر یہاں گنگا الٹی بہتی ہے جبکہ اپنے پالیسیوں کے برعکس ڈرپ ایریگیشن خشک اراضیات پر لگا کر پیسے بٹورے جارہے ہیں ۔جبکہ پائپ لائن وغیرہ کو مارکیٹ سے فیلڈ تک پہنچانا انکی اسٹالیشن محکمہ کی ذمہ داری بنتی ہے مگر یہاں عام آدمی پائپ لائن اٹھاتے ہیں اور پھر انکا کوئی معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کہاں غائب ہوجاتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ عام زمیندار انتہائی کم لاگت پر بڑے بڑے تالاب خود بناتے ہیں مگر یہی تالاب محکمہ کے تخمینہ کے مطابق لاکھوں میں چلی جاتی ہے 25 فیصد کے نام پر محکمہ اور مستفید کنندہ ملی بھگت کرکے لاکھوں روپے اپنے جیبوں میں ڈالتے ہیں
زمیندار ایکشن کمیٹی علاقے کے زمینداروں کی حقیقی و غیر متنازعہ پلیٹ فارم ہے محکمہ زراعت،ضلعی انتظامیہ سمیت واپڈا ڈیپارٹمنٹ بھی زمینداروں کے حوالے سے کسی بھی قسم کے فیصلے سے قبل زمیندار ایکشن کمیٹی کو اعتماد میں لیتی ہے مگر واٹر منیجمنٹ اپنے کرپشن و اقرباء پروری اور کاغذوں کی حد تک منصوبوں کے حوالے سے زمیندار ایکشن کمیٹی کو اعتماد میں لینے سے اس لئے گریزاں ہے کہ کئی انکے کرپشن بے نقاب نہ ہو اور وہ اپنی من مانیاں جاری رکھ سکے ۔واٹر منیجمنٹ کے حوالے سے علاقے کے زمیندار ہمیشہ نالاں رہے ہیں اور ضلع کے زمینداروں کو ان سرکاری ریلیف اسکیموں سے کوئی فائدہ نہیں رہا ہے بلکہ ضلع میں زراعت کے لئے ملنے والے کروڑوں روپے ضائع ہوچکی ہیں اور ان سے زمیندار مستفید نہیں ہوسکے ہیں اور علاقے کے زمیندار وقتا فوقتا شکایت بھی کرتے رہیں ہیں منصوبوں میں ہیر پھیر کرکے پرانے اور پہلے سے بنے تالاب پائپ لائن کو نئی تالاب ظاہر کرنا ،من پسند و ذاتی دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ملی بھگت،گٹھ جوڑ کے داستان بھی اب برسر بازار مقبول ہوچکے ہیں جبکہ انکے کرپشن و اقرباء پروری کے حوالے سے مختلف زمیندار ہم سے رابطے میں بھی ہیں ان تمام حقائق کو یکجا کرکے زمیندار ایکشن کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا۔جو اس پر سخت و ٹھوس موقف اپنائے تاکہ علاقے کے غریب متوسط اور حقیقی زمینداروں کو فائدہ حاصل ہو اور وہ ان اسکیموں سے باقاعدہ استفادہ حاصل کرکے پانی کے ضیاع کو روکنے کے ساتھ ساتھ اپنے زراعت کو مزید ترقی و توسیع دے کر علاقے و ملک کو زرعی حوالے سے خود کفیل بناسکے ۔محکمہ کے کرپشن اقرباء پروری اور ملی بھگت سے ہونے والے کروڑوں کے نقصانات اور زمینداروں کے مطالبے پر نوٹس نہ لیاگیا تو زمیندار ایکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر کوئی بھی راست اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کرینگے ۔امید ہے زمیندار ایکشن کمیٹی زمینداروں کے نام پر کرپشن اور زیادتیوں کا نوٹس لیکر عملی اقدامات اٹھائے گی اور زمینداروں کی حقیقی ترجمانی کا فریضہ احسن انداز میں سرانجام دے گی۔
واضع رہے زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کے ضلعی سطح پر قائدین کے بیانات آنے کے بعد دیگر زمینداروں نے واٹر منیجمنٹ محکمہ کے خلاف اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے حمایت میں بھرپور خبریں جاری کئیے اور جبکہ ردعمل میں ظاہر شاہ اور حاجی امین مینگل کے جانب سے واٹر منیجمنٹ محکمہ کے حمایت اور زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کے خلاف بیان جاری کیا گیا جس کو نوشکی کے سیاسی ڈائری میں شامل کیا گیا ہے ملاحظہ کریں
سیاسی و قبائلی رہنماء آغا ظاہر شاہ اور حاجی امین مینگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ثناء اللہ بادینی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاہےکہ موصوف ایک بہترین ایماندار و مخلص آفیسر ہیں انہوں نے ہمیشہ علاقے میں ایمانداری کے ساتھ ضلع کے زمینداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے اور ہمیشہ میرٹ کے مطابق اسکیموں کی تقسیم کی ہے انکے خلاف بیانات جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت ہیں ۔زمیندار ایکشن کمیٹی کے بیانات کی مذمت کرتے ہیں ضلع کے ایماندار و مخلص آفیسر کے خلاف بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں۔ضلع کے تمام مکتبہ فکر اور زمیندار ان سے مکمل مطمئن ہیں ۔انکے خلاف سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بیانات کا مقصد ایک مخلص آفیسر کی حوصلہ شکنی کے سوا کچھ نہیں ۔ہم ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ کے مکمل ساتھ ہیں اور انکی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں جبکہ زمیندار ایکشن کمیٹی علاقے کے مخلص ایماندار آفیسر کے خلاف بیانات جاری کرنے کے بجائے زمینداروں کے مسائل حل کریں ۔ضلع کے ایماندار و مخلص آفیسر کی کردار کشی کی مذمت کرتے ہیں ۔
اس بیان کے آنے کے بعد زمینداروں کی جانب سے بھر پور ردعمل کا اظہار کیا گیا اور بیان کی مذمت کی گئی اور زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کے قائدین کے بیانات کی مکمل حمایت کی گئی جس میں سے چند خبروں کو سیاسی ڈائری میں شامل کرتے ہیں ملاحظہ کریں
نوشکی کے ممتاز زمیندار میر موسی خان ماندائی نے اپنے جاری کردہ بیان میں گزشتہ روز آغا ظاہر شاہ کی جانب سے زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کے ضلعی قائدین کے خلاف بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ واٹر منیجمنٹ کے کرپشن کو چھپانے کے لئے موصوف نے سورج کو انگلی سے چھپانے کی کوشش کی ہے، ایسے تابعداری بیانات کے ذریعے سے زمیندار ایکشن کمیٹی کی موقف کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کے ضلعی قائدین نے حقائق پر بیان دی ہے مگر شاہ نامی شخص نے زمینداروں کے سچ کو جھوٹ کہاہے، اور موصوف نے کوے کو کالا رنگ کے بجائے سفید رنگ میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے، واٹر منیجمنٹ کے کالے کرتوتوں کی حقائق پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا، انہوں نے کہاکہ زمیندار ایکشن کمیٹی زمیندار وں کی نمائندہ تنظیم ہے جنہوں نے ہروقت زمینداروں کی حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے، مگر شاہ نامی تابعدار شخص نے یہ دعوی کیا ہے واٹر منیجمنٹ کے اقدامات نوشکی کے عوام اور زمیندار خوش ہے، جو کہ بالکل جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی ہے، متعلقہ محکمے نے زمیندار ایکشن کمیٹی کو اعتماد میں لئیے بغیر حقیقی زمینداروں کو بائی پاس کرکے اپنے من پسند افراد کو اسکیمات سے نوازا ہے، یہ اسکیمات گراونڈ پر کم جبکہ کاغذات پر زیادہ نظر آتے ہیں، مبینہ کرپشن کیخلاف جب زمیندار ایکشن کمیٹی نے آواز بلند کی اور واٹر منیجمنٹ کی کرپشن کی داستان نوشکی کے عوام کے سامنے بیان کئیے تو شاہ صاحب سمیت کئی چیلوں کو برا لگے ہیں، مگر متعلقہ افراد اندھیرے میں خالی تیر چلا رہے ہیں ہم زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی قائدین سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر واٹر منیجمنٹ محکمہ کے مبینہ کرپشن کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کرکے سڑکوں پر نکلے، ریلی، احتجاجی مظاہروں سمیت شٹر ڈاون ، پہیہ جام ہڑتال اور ڈی سی آفس اور واٹر منیجمنٹ محکمہ کے آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دے، اور محتسب اعلی بلوچستان میں کیس دائر کریں تاکہ حقائق عوام کے سامنے آئے
نوشکی کے ممتاز زمیندار حاجی فتح محمد بادینی نے اپنے جاری بیان میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے خلاف واٹر منیجمنٹ کے ایماء پر جاری بیان کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ واٹر منیجمنٹ ضلع میں زمینداروں کے نمائندہ پلیٹ فارم و تنظیم زمیندار ایکشن کمیٹی کو اعتماد مین لئے بغیر زمینداروں کے لئے حکومتی اسکیموں کی بندر بانٹ کررہی ہے۔واٹر منیجمنٹ اپنا قبلہ زمینداروں کے ساتھ درست بنائے اور اقرباء پروری و سیاسی بنیادوں پر بندر بانٹ سے گریز کریں ۔زمیندار ایکشن کمیٹی ضلع نوشکی کی قیادت پر ہمیں مکمل اعتماد ہے اور ہم زمیندار ایکشن کمیٹی کے زمینداروں کے لئے خدمات اور اقدامات کی پرزور حمایت کرتے ہیں انکی خدمات قابل ستائش ہیں ۔واٹر منیجمنٹ اپنے چاپلوسوں کو لگام دیں اور جھوٹے و بے بنیاد بیانات سے گریز کریں ورنہ ضلع بھر کے زمیندار اپنے قیادت کے حق میں نکل کر واٹر منیجمنٹ کے کالے کرتوتوں کے خلاف سخت احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔من گھڑت بیانات جاری کرنے والوں کو ہم بخوبی جانتے ہیں جو نہ زمیندار ہیں اور نہ ہی انکا زمینداری پیشہ سے دور کا تعلق ہے ایسے لوگ اپنے آقاوں کی خوشنودی کے لئے خوشامدی بیانات جاری کرکے انکی آشیرباد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم زمیندار ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر متحد و یکجا ہیں اور ضلعی قیادت کے حکم پر کسی بھی احتجاج سمیت کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔زمیندار ایکشن کمیٹی نے ہمیشہ ضلع کے زمینداروں کے ساتھ ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کی ہے اور ہمیشہ جدوجہد کی ہے انکی کوششوں سے ضلع کے زمینداروں کے بے پناہ مسائل حل اور مشکلات میں کمی آئی ہے ۔
نوشکی کے زمیندار حاجی اسماعیل ساسولی نے اپنے بیان میں زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کے ضلعی قائدین کے خلاف ظاہر شاہ نامی شخص کی جانب سے جاری کردہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ واٹر منیجمنٹ نے زمینداروں کو دیوار سے لگاکر اپنا دادا گیری کررہا ہے، زمینداروں کے لئے گرین بلوچستان کے تحت پائپ لائن، تالاب اور ڈرپ ایریگیشن سمیت دیگر اسکیمات کا فنڈز منظور ہوئے ہیں مگر محکمہ واٹر منیجمنٹ کے حکام انہیں پسند اور ناپسند کے بنیاد پر زمیندار ایکشن کمیٹی کو بائی پاس کرکے فنڈز کو کرپشن کی نظر کر رہے ہیں جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم انہوں نے کہاکہ جب زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کے ضلعی قائدین نے ان کرپشن اور ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کی تو سائیڈ ہیروز نے مخالفت نے زمیندار ایکشن کمیٹی کے قائدین کے حقیقی بیانات کو جھوٹ پر مبنی ثابت کرنے کی کوشش کی ہے، سچائی کو ایسے تابع مرضی شاہ صاحبان اور امین مینگل صاحبان جیسے افراد کے منفی بیانات سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا، زمیندار ایکشن کمیٹی انشاء اللہ جلد ہی میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی مظاہرے کی شکل میں واٹر منیجمنٹ کے کرپشن کی داستان کو عوام کے سامنے بے نقاب کریگی، اور متعلقہ محکمے کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کریگی ۔۔۔۔
نوشکی کی سیاسی ڈائری میں کچھ آنے والے الیکشن کے بارے پیشنگوئی شامل کرینگے آنے والے عام ملکی انتخابات میں رخشان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں ابھی سے ہی صوبائی اور قومی اسمبلی کے نشستوں کے متعلق صف بندی کی جارہی ہے ، نوشکی چاغی اور خاران کے قومی اسمبلی کے نشست پر مختلف حلقوں اور سیاسی پارٹیوں اور سیاسی کھلاڑیوں کی جانب سے ابھی سے ہی حکمت عملی بنا جارہی ہیں ، جبکہ نوشکی کے صوبائی نشست پر اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس بار عام انتخابات میں نوشکی سے کچھ نئے چہرے الیکشن میں حصہ لینگے اور اپنے قسمت کا آزمائی کرینگے، کیونکہ پی ڈی ایم کے احتجاج جاری ہے لوگ بھی پاکستان کی بدلتی ہوئی موجودہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت کی 3 سال مکمل ہونے کو ہے اور باقی دو سال ہمیشہ الیکشن کی تیاریوں اور صف بندیوں کے لئے سمجھا جاتا ہے، اسی وجہ سے انڈر گراونڈ میٹنگ ، دعوت طعام، ٹی پارٹیوں اور استقبالیوں کا سلسلہ جاری ہے، پردے کے پیچھے بہت کچھ ہورہاہے، جب کہ سیاسی بصیرت رکھنے والے لوگ انہیں بھانپ رہے ہیں، آنے والے مہینوں میں الیکشن کی تیاریاں اندورنی سطح پر مزیدتیز تر ہونگی، ۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!