کوئٹہ:پی ڈی ایم بلوچستان کے قائدین لاہور پہنچ گئے آج مینارپاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کرینگے تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ بلوچستان کے قائدین لاہور پہنچ گئے آج مینار پاکستان پرجلسہ عام سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل،نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ خطاب کرینگے۔
