اپوزیشن سے ہر چیز پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن کرپشن کیسز میں ریلیف دینے پر نہیں،شبلی فراز

اپوزیشن سے ہر چیز پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن کرپشن کیسز میں ریلیف دینے پر نہیں،شبلی فراز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے واضح کیا ہے کہ ہم اپوزیشن سے ہر چیز پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن کرپشن کیسز میں ریلیف دینے پر نہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک صرف ذاتی مفاد کیلئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر چیز پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن کرپشن کیسز میں ریلیف دینے پر نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو بچانے کی بات کرتے ہیں اور جو اس ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں ان کے ساتھ ہم نے اپنے ایک خاص فریم ورک کے ساتھ کام کرنا ہے اور وہ فریم ورک پارلیمنٹ ہے جو بھی بات چیت ہو گی وہ پارلیمنٹ میں ہوگی کیونکہ پارلیمنٹ کو ہی عوام کی نمائندگی کا حق حاصل ہے ۔کرونا میں اپوزیشن غیر ذمے داری اور خود غرضی کا مظاہرہ کر رہی ہے ،استعفوں سے بڑا مسئلہ اس وقت کرونا کی دوسری لہر ہے ، ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا کرپشن کیسز میں ریلیف ہے ، ان کا اور کوئی ایجنڈا نہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!