کوئٹہ:ترجمان بلوچستان پولیس نے ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر اپنے ایک پریس ریلیز میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ بلو چستان پولیس میں تمام رینک کی ترقی کیلئے موثر اور جامع نظام موجود ہے جبکہ ڈی ایس پی کا آفیسر پروموٹ ہو کر ایس پی کی رینک میں ترقی پاتا ہے اور اس کے بعد صوبائی حکومت ان آفیسران کا ریکارڈ صوبائی گورنر کے منظوری کے بعد وفاقی حکومت کو 40%کوٹہ کے تحت ارسال کرتے ہیں۔ بعد ازاں یہ آفیسران پی ایس پی کیڈر میں شامل ہونے کے بعد گریڈ (19) سے(22)گریڈ تک ترقی پاتے ہیں،اس کے علاوہ جو آفیسران پی ایس پی کیڈ ر میں شامل ہونے سے رہ جاتے ہیں ان آفیسران کے ترقی کیلئے بلو چستان ولیس نے آٹھویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومت کواس حوالے سے ایک مفصل طریقہ کار بناکر ارسال کیاہے جو کہ زیر غور ہے۔






