فلم ’ہیر رانجھا‘ کی ہیر فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہو گیا

فلم ’ہیر رانجھا‘ کی ہیر فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہو گیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور : لالی وڈ کی سینئر اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہو گیا، فیملی ذرائع نے فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہونے کی تصدیق کی ہے۔ فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ فردوس بیگم لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ فردوس بیگم کے اہلِ خانہ نے ان کے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔ اداکارہ فردوس بیگم 4 اگست 1947ء میں لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر 71 سال ہے۔ فردوس بیگم کا اصل نام پروین ہے جبکہ انہوں نے فلمی نام فردوس سے شہرت پائی۔ اداکارہ فردوس بیگم نے ماضی کی مقبول فلم ‘ہیر رانجھا‘ میں ہیر کا کردار نبھایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!