لاہور : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا آج کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج ہونے ہونے والے لاہور جلسے سے متعلق کہنا ہے لوگوں کا جوش و ولولہ بتارہا ہے کہ آج فیصلہ کن گھڑی ہے۔ مریم اورنگزیب نے جیونیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ عوام نا اہل حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دیں گے، ووٹ کی عزت کو روندا گیا، اسے بحال کرائیں گے۔
