واشنگٹن: امریکی دارالحکومت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے پورے دن احتجاج کے بعد ہفتے کے رات متعدد افراد کے چاقو زنی سے زخمی ہونے کے واقعات پیش آئے۔ قبل ازیں ٹیکساس میں ریپبلکن پارٹی کے سربراہ کی تجویز سامنے آئی تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی ریاستوں کی ایک یونین تشکیل دے دی جائے تا کہ ڈیموکریٹ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو اقتدار حاصل کرنے سے روکا جاسکے۔ خیال رہے کہ جو بائیڈن نے موجودہ امریکی صدر کے 232 کے مقابلے نہ صرف 306 الیکٹورل ووٹس حاصل کیے تھے بلکہ 70 لاکھ سے زائد مقبول ووٹس بھی ان کے حق میں ڈالے گئے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکنز ان نتائج کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔






