برلن :جرمنی میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے باعث آئندہ ہفتے سے امکان ہے کہ دوبارہ سخت لاک ڈان نافذ کر دیا جائے گا۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق بدھ سے اشیائے خوراک کی خریداری کے مراکز کے علاوہ ملک بھر میں تمام دکانیں اور تجارتی مراکز دوبارہ بند کر دیے جائیں گے۔ اس بارے میں وفاقی جرمن چانسلر انجیلا میرکل تمام سولہ وفاقی صوبوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ایک آن لائن اجلاس میں مشاورت کے بعد ایک اعلان کرنے والی ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ تعلیمی اداروں کے بارے میں حکومت کیا فیصلہ کرے گی۔ اب تک کے نرم لاک ڈاﺅن کے مقابلے میں یہ سخت لاک ڈاﺅن ممکنہ طور پر دس جنوری تک جاری رہے گا۔
